حکایت

حکایت

“ابوسعید ابوالخیر سے کسی نے کہا؛ ’’کیا کمال کا انسان ھوگا وہ جو ھوا میں اُڑ سکے۔‘‘

ابوسعید نے جواب دیا؛ ’’یہ کونسی بڑی بات ھے، یہ کام تو مکّھی بھی کر سکتی ھے۔‘‘

’’اور اگر کوئی شخص پانی پر چل سکے اُس کے بارے میں آپ کا کیا فرمانا ھے؟

’’یہ بھی کوئی خاص بات نہیں ھے کیونکہ لکڑی کا ٹکڑا بھی سطحِ آب پر تیر سکتا ھے۔‘‘

ؔؔ’’تو پھر آپ کے خیال میں کمال کیا ھے؟‘‘

’’میری نظر میں کمال یہ ھے کہ لوگوں کے درمیان رھو اور کسی کو تمہاری زبان سے تکلیف نہ پہنچے۔

جھوٹ کبھی نہ کہو، کسی کا تمسخر مت اُڑاؤ۔ کسی کی ذات سے کوئی ناجائز فائدہ مت اُٹھاؤ، یہ کمال ھیں۔

یہ ضروری نہیں کہ کسی کی ناجائز بات یا عادت کو برداشت کیا جائے، یہ کافی ھے کہ کسی کے بارے میں بن جانے کوئی رائے قائم نہ کریں۔

یہ لازم نہیں ھے کہ ھم ایک دوسرے کو خوش کرنے کی کوشش کریں، یہ کافی ھے کہ ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچائیں۔

یہ ضروری نہیں کہ ھم دوسروں کی اصلاح کریں، یہ کافی ھے کہ ھماری نگاہ اپنے عیوب پر ھو۔

حتّیٰ کہ یہ بھی ضروری نہیں کہ ھم ایک دوسرے سے محبّت کریں، اتنا کافی ھے کہ ایک دوسرے کے دشمن نہ ھوں۔

دوسروں کے ساتھ امن کے ساتھ جینا کمال ھے۔‘‘

Related Posts

منسٹری آف گھڑا

وزارت برائےانتظامی امور  کہا جاتا ہے کہ کسی بادشاہ کا گزر اپن سلطنت کے ایک ایسے علاقے سے ہوا جہاں کے لوگ سیدھا نہر سے ہی پانی لیکر…

منگول آندھی

منگول آندھی جس سے بغداد آج تک سنبھل نہیں پایا۔۔۔۔۔ منگول افواج نے پچھلے 13 دن سے بغداد کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔ جب مزاحمت کی…

قدرتی طور پر ڈپریشن پر قابو پانا

قدرتی طور پر ڈپریشن پر قابو پانا   ایک جامع گائیڈ تعارف ڈپریشن ایک سنگین ذہنی صحت کی خرابی ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو…

دنیا کے سات عجائبات

دنیا کے سات عجائبات یہاں دنیا کے سات عجائبات کے بارے میں ایک مضمون ہے *قدیم دنیا کے اصل سات عجائبات* اہرام آف گیزا سات عجائبات میں…

جنگل کی بقا

جنگل کی بقا جنگل میں زندہ رہنے کے لیے ایک جامع گائیڈ تعارف بیابان میں جانا ایک سنسنی خیز تجربہ ہو سکتا ہے، لیکن اگر آپ تیار…

پہلا قتل، پہلا گناہ

پہلا قتل، پہلا گناہ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب روئے زمین پر انسانی زندگی ابتدائی حالت میں تھی اور حضرت حواء کے بطن سے ایک…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *